96

پنڈی بھٹیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے احکامات چھو منتر، صفائی ستھرائی کا کام صرف فوٹو شوٹ تک محدود

پنڈی بھٹیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے احکامات چھو منتر، صفائی ستھرائی کا کام صرف فوٹو شوٹ تک محدود

پنڈی بھٹیاں (عامرشہزادانصاری سے) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ شہر بھر میں سینٹری ورکر نظروں سے اوجھل ہوچکے ہیں۔ کئی کئی دن گلیوں محلوں میں عملہ غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔ ضلع لیول پر آئے روز حکام بالا کی منتخب اراکین اسمبلی سے میٹنگ تو ہوتی ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی میٹنگز دفاتر سے شروع ہوکر دفاتر تک ہی محدود رہتی ہیں کیونکہ عملی طور پر کہیں بھی صفائی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آتے۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے موقع پر آلائشوں کو تو ٹھکانے لگایا گیا اور اس بابت سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا لیکن اسکے بعد میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کی کارکردگی صفر ہو چکی ہے۔ بارشوں کا سیزن شروع ہونے کو ہے جسکی وجہ سے گندگی کے ڈھیروں پر تعفن اٹھنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں

لہذا حکومت اور حکومتی ادارے فوری طور پر نوٹس لیکر شہر بھر سے کچرا اٹھانے کے انتظامات کریں تاکہ تعفن کی وجہ سے بیماریوں سے بھی بچا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق سینٹری ورکرز کی تعداد تقریباً 78 ہے لیکِن فیلڈ میں یہ تعداد نظر نہیں آتی۔ شہریوں کا سی او ٹاؤن کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور ڈی سی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں