92

دور حاضر کی تعلیم

دور حاضر کی تعلیم

دور حاضر کی تعلیم
مصنفہ : عرشی کومل سجاد حسین
صنف : مضمون
تعلیم انسان کی شخصیت کو ابھارنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم انسان میں عقل و شعور کو اجاگر کرتی ہے۔ کسی بھی معاشرے یا قوم کی ترقی کے لیے تعلیم خاص اہمیت رکھتی ہے۔ تعلیم ہمیں زندگی گزارنے کے اصول سے روشناس کرواتی ہے۔ تعلیم ہماری زندگی کا ایک اہم اور لازمی جزو ہے۔ غرض ہماری زندگی کا دارو مدار تعلیم ہے۔ لیکن دور حاضر کی تعلیم پر نگاہ ڈالی جائے تو بہت گہرا تضاد پایا جاتا ہے۔ موجودہ دور ميں تعلیم صرف پیسہ کمانے اونچے عہدے پر فائز ہونے اور عيش و عشرت کی زندگی گزارنے کے لیے حاصل کی جارہی ہیں۔ جب کہ تعلیم کا اصل مقصد تو کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بچپن سے ہی والدین بچوں پر اپنی خواہشات کا بوجھ لاد دیتے ہیں اپنی بچے کی قابلیت کو پرکھے بغیر وہ بچوں کو ایک اندھے کنویں میں دھکیل دیتے ہیں جس سے بچے کی ذہنی نشوونما نہیں ہوپاتی۔ وہ خواہشات کے بوجھ تلے دب کر اپنے صلاحیتوں کو اجاگر نہیں کر پاتا۔ تعليم کا مقصد صرف دنیاوی تعلیم حاصل کرنا نہیں ہے اسلام ایک واحد مذہب ہے جو دین و دنیا دونوں تعلیمات حاصل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے تعلیم کے اصل مقصد سے روشناس ہو ہمارا دین، دنیا و عبادات صحیح معنی مقبولہ ہو، ہمارا ملک ترقی کریں، غربت افلاس کا خاتمہ ہو، عدل وانصاف قائم ہو، جھوٹ کی ہار اور سچ کی جیت ہو، اسلام کا بول بالا ہو، تو اس کا واحد ذریعہ حصول تعلیم ہے وہ تعلیم جو عام ہو جس کا حصول ہر خاص و عام کے لیے آسان ہو جس کی بنیاد دینی تعلیمات پر ہو جہاں بچوں کی ذہنی نشوونما کو فروغ مل سکے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دین و دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں