73

پنڈی بھٹیاں دلیکی لاہور روڈ سے سڑک کا ٹکڑا ٹوٹ پھوٹ کا شکار، آئے روز حادثات معمول بن گئے

پنڈی بھٹیاں دلیکی لاہور روڈ سے سڑک کا ٹکڑا ٹوٹ پھوٹ کا شکار، آئے روز حادثات معمول بن گئے

پنڈی بھٹیاں (تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد انصاری)لاہور روڑ دلیکی بائی پاس کا مخصوص سڑک کا حصہ عرصہ چار سال سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں دو دو فٹ کے گہرے گڑھے بن چکے ہیں جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مسافروں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئے روز حادثات معمول بن چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے

کہ پنڈی بھٹیاں تا مین لاہور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو تقریباً چار سال سے اس مخصوص سڑک کے حصے کی تعمیر نہیں کی جاسکی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی سیاست دان متبادل راستہ اپناتے ہوئے یہاں سے گزر تو جاتے ہیں لیکن اس حصہ کو بنانے سے سب ہچکچا رہے ہیں۔ روڑ کے درمیان دو دو فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جسکی وجہ سے روڈ کے اوپر ہر وقت پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے۔ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کو جلد از جلد مُرمت کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں