130

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا: ڈی جی پاسپورٹ

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا: ڈی جی پاسپورٹ

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا: ڈی جی پاسپورٹ

اسلام آباد:  ڈائریکٹر  جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا  ہے کہ  ستمبر تک  پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل  ہوجائےگا۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ  پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیرکی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیرفعال تھی، ای پاسپورٹ کی مشینری لینے کے لیے منظوری دی ہے، پاسپورٹ کی چھپائی کےلیے 6 نئے پرنٹر بھی آجائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی کے عمل میں تاخیر پر قابو  پالیں گے، ستمبر میں پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ  پاسپورٹ دفاتر میں اضافی کاؤنٹربنائے گئے ہیں، پاسپورٹ کا سسٹم 20سال پرانا تھا، 20 پرانے پرنٹر  تھے جن میں سے 13 چل رہے تھے، لیمینیشن پیپرز کا مسئلہ ڈالر کی وجہ سے آرہا تھا جو حل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں