97

اسماعیل ہنیہ پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے جسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجےتہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا اور اس مقام کو نشانہ بنایا گیا جہاں ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایران کے شمال میں ایک عمارت میں مقیم تھے اور وہ جس عمارت میں مقیم تھے وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس کے طور پراستعمال ہوتی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے سیاسی رہنما کی ہلاکت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے جب کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی فوری کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں