127

عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر قتل کی جانے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کا مقدمہ کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس قیصر رشید نے کی جب کہ عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار احمد بھی پیش ہوئے۔

عاصمہ رانی کے لواحقین کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم مجاہد آفریدی اور اس کے ساتھی شاہ زیب کا تعلق بااثر خاندان سے ہے جب کہ کوہاٹ میں عاصمہ رانی کیس لڑنے کے لیے کوئی وکیل تیار نہیں، جو وکیل کیس لیتا ہے خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔

سماعت کے دوران فاضل جج نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ اگر یہ مقدمہ اور ملزم کی ضمانت کی درخواست کوہاٹ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر دی جائے تو انھیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے مقدمہ اور ملزم کی ضمانت کی درخواست پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں