132

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر

ویڈیو: اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

آج صبح ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل  ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطر منتقل کرکے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔

قطر کے دار الحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں کل بعد نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا جائے گی اور بعد ازاں ان کی تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔ 

خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں