170

بری امام سرکار کا عرس چہلم شہدائے کربلا ع کے بعد رکھا جائے ، پیر سید حیدر علی گیلانی

بری امام سرکار کا عرس  چہلم شہدائے  کربلا ع کے بعد رکھا جائے ، پیر سید حیدر علی گیلانی

اسلام آباد( بیوروچیف)صفر المظفر کے دنوں میں بری سرکار کا عرس رکھنا سمجھ سے بالا تر معاملہ ہے آل محمد ع کا غم کائینات کا سب سے بڑا غم ہے ، پیر سید حیدر علی گیلانی(سجادہ نشین دربار بری امام سرکار)بری سرکار کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں کیا بری سرکار کا عرس منانے والے بھول گئے کہ پاک بیبیوں ع کو شام سے دمشق تک اور دربار یزید لعین تک لے جایا گیا ، سجادہ نشین دربار بری امام سرکار
سجادہ نشین دربار شریف پیر سید عبدالطیف شاہ کاظمی المعروف بری امام سرکار نے کہا کہ بری امام کا عرس ہونا چاہیئے میں اس عرس منانے کے خلاف ہرگز نہیں ہوں مگر کیا جو لوگ عرس کی تیاریاں کر رہے ہیں انھیں معلوم نہیں کہ یہ صفر کا مہینہ ہے نبی ع زادیوں کو پاکیزہ بیبیوں ع کو کربلا کے بعد شام سے دمشق اور پھر دربار یزید لعین میں پیش کیا گیا کائینات میں آل محمد ع سے بڑا کوئی غم نہیں ہے محرم الحرام اور صفر المظفر کا مہینہ آل محمد ع کے غم سے منسوب اور منسلک ہے پیر سید محمد علی شاہ گیلانی نے کہا کہ تمام اہل ایمان اور بری امام سرکار کے عقیدے مندوں کو اطلاع جاتی ہے کہ بری سرکار کے عرس کی تیاریاں محرم سے کی جا رہی ہیں اور ہم حقیقی سجادہ نشین
بری امام سرکار اس عرس یا بری سرکار کے جشن کے حق میں اس ماہ صفر میں ہرگز نہیں ہیں بری سرکار کے عرس کو اصلی تواریخ سے ہٹا کر
غم حسین ع کے ایام میں رکھنا عقیدت مندوں اور ایمان والوں کی دل آزاری سمجھتے ہیں پیر سید محمد علی شاہ گیلانی نے کہا کہ
ہم معزز ریاستی اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ بری امام سرکار کے عرس کو چہلم شہدائے کربلا کے بعد کسی تاریخ میں رکھا جائے ہم اجداد نے میدان کربلا میں دین کی سربلندی کے لیئے قربانیاں دی ہیں ہمارے بھائی
حسین ابن علی ع جو جنتی جوانوں کے سردار ہیں وہ شہید ہوئے ان کو سر اقدس کو کاٹا گیا حسین ع کا واحد سر ہے کائینات میں جو تن سے جدا ہونے کے بعد بھی تلاوت قرآن کرتا رہا ہمیں چھڑا نہ جائے ہم دین سمجھانے دین سیکھانے کی حالت میں ہیں ہم قرآن اور شریعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے وارث ہیں ہمارے اجداد نے اسلام کی سر بلندی سرفرازی کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے

ہمیں کسی سے مومن و مسلمان ہونے کی سند یا ڈگری نہیں چاہیئے کسی نے علم سیکھنا ہے دین لینا ہے وہ ہم سے علم دین لے ریاست فرقہ واریت سے بچاؤ کے لیئے جلد از جلد فیصلہ کرے اور چہلم امام حسین ع و شہدائے کربلا کے بعد بری امام سرکار کا عرس رکھا جائے بیشک آل محمد ع اس کائینات کے شہنشاہ اور بادشاہ ہیں کائینات کی تمام مخلوقات آل محمد ع کے در کی منگتی بھیکاری اور محتاج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں