141

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور

جودھ پور: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی درخواست ضمانت کو منظور کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار دبنگ خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اداکار کو ضمانت دیدی ہے ۔خیال رہے کہ اداکار کو جودھ پور کی عدالت نے نایاب کالے ہرن کے کیس میں 5سال قید کی سزا سنائی تھی اور درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔ سلمان خان کو 50ہزار بھارتی روپے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا گیا۔

قبل ازیں سلمان خان کو گزشتہ روز کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں 5 سال جیل کی سزا سنا دی گئی تھی۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 20 برس قبل بھارت کی ریاست راجھستان میں 2 کالے ہرنوں کا غیر قانونی شکار کیا تھا۔ 20 برس تک یہ کیس چلتا رہا اور اب گزشتہ روز بھارت کے شہر جودھپور کی عدالت کی جانب سے بالی وڈ کی دبنگ خان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے کر 5 سال جیل کی سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد سلمان خان کو گرفتار کرکے جودھپور کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ اب تک ایک رات گزار چکے ہیں۔ اب بھارت میڈیا کے مطابق سلمان خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دیدی گئی ہے جس کے بعد اداکار کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں