96

جنوبی پنجاب کے شہرہ آفاق سیاستدان نوابزادہ ایاز خان نیازی یورپ کے خصوصی دورے سے واپس

جنوبی پنجاب کے شہرہ آفاق سیاستدان نوابزادہ ایاز خان نیازی یورپ کے خصوصی دورے سے واپس

خانیوال (سعید احمد بھٹی) جنوبی پنجاب کے شہرہ آفاق سیاستدان نوابزادہ ایاز خان نیازی یورپ کے خصوصی دورے سے واپس آ گئے !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی نے اس دورے کے دوران یورپ کے مختلف ممالک جن میں فرانس سپین برطانیہ سکاٹ لینڈ سمیت جرمنی میں مختلف مالیاتی کانفرسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی چونکہ ڈاؤشے بنک جرمنی کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ہیں اس لئے انہوں نے بنک کی بورڈ آف گورنرز کی سالانہ گرینڈ میٹنگ میں خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر بنکنگ کی جدید اصلاحات پر بورڈ ممبران سے طویل مشاورت کی !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی گزشتہ روز برٹش ایئر لائن سے لاہور پہنچے اور اگلے ہی روز خانیوال پہنچ گئے !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی کی آمد سے نوابزادہ ہاؤس کی رونقیں بحال خانیوال اور جہانیاں سے سینکڑوں لوگ ملاقات کیلئے نوابزادہ ہاؤس پہنچ گئے !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی نے عوامی مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا کہا !!!

آج کی خصوصی ملاقات میں سابق ایم پی اے پیر جمیل شاہ چیئرمین یونین کونسل 30 ٹن آر فرخ بلال خان نیازی ایڈووکیٹ , سینئر سیاسی و سماجی رہنما پیر ابرار شاہ , سینئر قانون دان اور نوابزادہ گروپ کے سرگرم سیاسی سماجی رہنما پیر سید تجمل رضا ایڈووکیٹ , چیرمین رانا غضنفر موجود تھے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نوابزادہ ایاز خان نیازی کا کہنا تھا

کہ میری سیاست کی پہلی ترجیح حلقے کی تعمیر و ترقی ہے حالیہ بارشوں کی صورت حال سوشل میڈیا پر نظروں سے گزری جگہ جگہ سیلابی صورتحال درپیش ہے حلقے پر مسلط نااہل سیاستدانوں کی ناقص پالیسیوں نے ہمارے حلقے میں تباہی پھیر دی ہے حلقے کی بیس سالہ محرومیوں کے ازالے کیلئے کم از کم 100 ارب روپے درکار ہیں جو میری اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقے کے غیور عوام پریشان نہ ہوں انشاءاللہ اپنے حلقے کا نقشہ بدل کر دکھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں