نوجوان قوم کا مستقبل ہیں جن کے لئے حکومت بہتر تعلیم و روزگار کے مواقع فراہم کرے، چوہدری خورشید اختر وِرک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی سے)نوجوان قوم کا مستقبل ہیں جن کے لئے حکومت بہتر تعلیم و روزگار کے مواقع فراہم کرے، ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت چوہدری خورشید اختر وِرک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا چونکہ نوجوانوں کے پاس محفوظ مستقبل نہیں نہ ہی سرمایہ ہے اسلئے وہ اپنی تعلیمی قابلیت کے باوجود اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، بعض نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرونِ ملک غیر قانونی طریقے سے جارہے ہیں
جن کا سد باب اسی طرح ہوسکتا ہے کہ ملک کے اندر سستے تعلیم اور روزگار مل سکیں، ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والے نوجوان ایسا مت کریں یہ غیرقانونی اور ملک سے غداری ہے، نوجوان سماجی شخصیت چوہدری خورشید اختر وِرک نے دوران گفتگو کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں جن کے لئے حکومت بہتر تعلیم و روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ ملک کے اندر بے روزگاری ختم ہوسکے اور ملک حقیقی طور پر خوشحالی کی جانب گامزن ہو