مٹی سے تخلیق پائے ہم انسانوں کو،مٹی سے تعلق خاص قائم و باقی رکھنا چاہئیے
۔ ابن بھٹکلی
۔ +966562677707
*حضرت انسان کو، اللہ رب العزت نے، مٹی سے تخلیق کیا ہے۔اس لئے جو کوئی بھی انسان، توضیع فاضل اوقات،کلاؤٹ 9 جیسے، تخیلاتی بادلوں میں، آڑان بھرے،اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھنے والے تکبری احساس سے ماورا، اپنی اثاث تخلیق مٹی سے، یا زمین سے جڑا رہتا ہے،وہ زمیں میں مدفون معدنیاتی دولت سے سرشار، دنیوی و اخروی کامیاب زندگی گزارتا رہتا ہے، اور جیسے ہی اپنے تخلیقی اثاٹ زمین کو چھوڑ دیتا ہے تو آخروی زندگی تو برباد ہوگی ہی، دنیوی صحت بھی خراب ہوتے ہوئے، انیک اقسام بیماریوں میں جکڑا جاتا ہے۔
اس لئے موجودہ دور جدید کےہم حضرت انسان، اپنی صفائی پاکیزگی کا خیال رکھنے، اپنےہی گھر کے اندر باتھ روم تک میں، صدا چپل پہنے رہنے کے عادی ہیں تو، ہمیں کم از کم دن کے کچھ اوقات، سر شام یا صبح نہار، کسی باغ کے سبزہ زار پر، تو کبھی ساحل سمندر ریتیلی زمین پر، یا کسی پہاڑی چڑھان یا ڈھلان والی پتھریلی زمین پر، کچھ وقت ننگے پیر چلنا یا چہل قدمی کرناچاہئیے۔اس سے اپنے تخلیقی اثاث زمین سے ہم جڑے رہتے، انیک اقسام، اسقام سے آمان پائے، سکوں و چین والی زندگی گزار رہے ہونگے۔
موجودہ دور کے، طبی محقیقین و اطباء نے بھی، اپنے تخلیقی اثاث زمین سے جڑے رہنے کے، نہ صرف انیک فائیدے گنائے ہیں بلکہ، ایورویدک دواخانون اور شفاخانوں کے لامتناہی تسلسلی تجارتی کمپنی ایمس نے، گردہ فیل ہمہ ڈائیلاسز کرتے مریضوں کو،پانی کے اندر کچھ گھنٹے گزارتے ہوئے، بستر پر سوتے وقت بھی، زمین سے جڑے تار لگے تامبے کی پلیٹ اپنے بستر پر رکھے،اس پر سوتے ہوئے،زمینی حرارت سے مربوط و منسلک رہنے کی افادیت،ہم انسانوں پر خوب تر واضح بھی کی ہے
۔ اس لئے حفظان صحت کے لئے، جہاں صدا چپل پہننے کو ہم ترجیح دیتے ہیں، وہیں صبح و شام کے کچھ اوقات، ریتیلی، پھتریلی،یا سبزہ زار زمین پر بھی، ننگے پیر چلتے ہوئے، اپنے خالق کائینات کی طرف سے، انسانی صحت متوازن رکھنے، مختلف جسمانی اعضاء کے شریانوں سے جڑے، انسانی پیر کے تلوؤں میں رکھے گئے، مختلف نقاط پر متوازن دباؤ پڑتے،کچھ وقت چلتے ہوئے، اپنے مٹی سے تخلیق پائے خاکی بدن کو، اسکے اصلی اثاث مٹی والی زمین سے جوڑے رکھے، صحت مند رہنے کے راز پر عمل پیرا رہیں اور صحت مند ہوش باش رہیں۔وما التوفیق الا باللہ
مٹی سے تخلیق پائے ہم انسانوں کو،مٹی سے تعلق خاص قائم و باقی رکھنا چاہئیے۔