67

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلر و لیگی رکن مرحوم سردار کی فاتحہ خوانی کے لیے کھریگام پہنچ گئے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلر و لیگی رکن مرحوم سردار کی فاتحہ خوانی کے لیے کھریگام پہنچ گئے

نیلم (سردار اورنگزیب سے )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلر و لیگی رکن مرحوم سردار کی فاتحہ خوانی کے لیے کھریگام پہنچ گئے ۔لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعامانگی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رجہ فاروق حیدر خان دورہ نیلم کے موقع پرشاردا کے نواحی علاقہ کھریگام میں اپنے دیرانہ احباب( مرحوم) سردار منیر احمد خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کے لیے ان کے گھر پہنچے ۔اس موقع پر انھوں نے کہا

کہ سردار منیر ایک مخلص اور غریب پرور انسان تھا میرا اور سردار منیر کا تعلق بہت پرانا تھا ان کا خلا صدیوں بعد پورا نہیں ہو سکتا اس موقع پر ان کے فرزند سردار الیاس سے اظہار ہمدری کرتے ہوے کہا کہ ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا۔ باپ کے نقش قدم پر چل کر لوگوں کی خدمت کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ سیاسی وسماجی شخصیت کلیم عباسی اور اعظم رسول سابق ایڈمنیسٹیر بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں