75

بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے 3 دوزہ آئی کیئر کیمپ کا انعقاد

بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے 3 دوزہ آئی کیئر کیمپ کا انعقاد

اسلام گڑھ(نامہ نگار) بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے 3 دوزہ آئی کیئر کیمپ کا انعقاد، افتتاح ڈی ایچ او فدا حسین کیانی نے کیا، ڈی ایچ او فدا حسین کیانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں اوورسیز کے تعاون سے بننے والا ادارہ لوگوں کی بہترین انداز میں خدمت کر رہا ہے انھوں نے کمیونٹی ہسپتال میں بہترین سروس فراہمی اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے پر ہسپتال انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔
قبل ازیں جب ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین کیانی ہسپتال میں آئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر بانی ٹرسٹ و ادارہ محمد مہربان،ٹرسٹ صدر طاہر افسر،سابق صدور راجہ ندیم، پبلک ریلیشن آفیسر مسلم ہینڈ عطا الرحمان، کونسلر طارق محمود،ڈاکٹر وسیم خان، ایڈمن آفیسر شوکت کریم،اکاؤنٹنٹ زعیم اقبال سابق سیکرٹری جنرل چنار پریس کلب جاوید اختر چوہدری، ممبر پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر محمد کاشف اکبر سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر فدا حسین نے ہسپتال کے وزٹ کے دوران، ڈائلیسز سنٹر،ڈینٹل کیئر، گائنی، آئی کئیر یونٹ سمیت لیب اور ایکسرے روم کا وزٹ بھی کیا اور صفائی ستھرائی سمیت کوالیفائیڈ عملے کے کردار کو سراہا انھوں نے اوورسیز کے تعاون سےمڈبیسنی میں بننے والے ٹرسٹ و ہسپتال کی خوبصورت عمارت کو اوورسیز کی کاوشوں اور اپنی مٹی سے محبت کا ثبوت قرار دیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی یاد رہے کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے تین روزہ مفت آئی کیمپ 10،11 اور 12 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں مریضوں کے مفت چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات سمیت سفید موتیا کے اپریشن بھی کیے جائیں گے۔آخر میں سابق صدر راجہ ندیم نے میڈیا بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں