148

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی2 وارداتیں ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ  2 بینک وین  بھی لوٹ لی گئیں۔

سیف سٹی اسلام آباد میں منگل کی دوپہر  جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔

جی نائن پشاور موڑ  پر سرکاری بینک کے سامنے کیش وین رکی اور گارڈ رقم کا تھیلا  لےکر بینک میں داخل ہونے لگا  تو  وہاں  پہلے  سے موجود مسلح  موٹر سائیکل سوار  نے فائرنگ کر دی اور  رقم کا تھیلا  لےکر فرار  ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے  بینک سے ملحقہ ہوٹل میں کام کرنے والا ملازم میر حیدر جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ سے بینک گارڈ اور  ہوٹل کے 2 ملازم  بھی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ جی 14 میں نجی بینک کو شام 4 بجے لوٹا گیا  جہاں نامعلوم ملزمان نے بینک کے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی اور  بینک سے پیسے لوٹ کر فرار  ہوگئے۔ سکیورٹی گارڈ کو  تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیر کو بھی سیف سٹی اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں نجی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے، پیر کو ہی آئی نائن میں بینک وین کو لوٹا گیا ، فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہوا تھا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر  رضوی کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز  اور  آج ڈکیتی کی دو، دو وارداتیں ہوئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،  سی ٹی ڈی سمیت دیگر تمام ٹیموں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق  تمام ڈکیتیوں  میں  مختلف پیٹرن  استعمال ہوا ہے، ڈیجیٹل سرویلینس اور شواہد کی مدد سے ڈکیتوں کو گرفتار کرلیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=axDdtoBP4TE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں