ماں کی گود بچوں کا پہلا مدرسہ تو، استاد بچوں کے دوسرے والدین 21

گیڈر کی جب موت آتی ہے تو، وہ شہر کی طرف رخ کرتا ہے

گیڈر کی جب موت آتی ہے تو، وہ شہر کی طرف رخ کرتا ہے

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

عالمی آبادی کے 2 فیصد قوم یہود کے ہاتھوں، 25 فیصد عالمی آبادی کے سینے پر مونگ دلتے ہوئے، مسلسل نصف صدی انسانیت سوز ظلم و ستم، نیز فلسطینی نسل کشی کی ہمہ وقت اسرائیلی کوششوں کے دفاع میں، سرفروشان فلسطین کی طرف سے اغوا کئے گئے یہودیوں کو آزاد کرانے، 200 کروڑ عالم اسلام کو ڈراتی، عالمی حربی قوت صاحب امریکہ کے نئے منتخب صدر ٹرمپ کی للکار۔اگر اغوا شدہ یہودیوں کو، اسکے صدر امریکہ بننے سے پہلے 20 جنوری 2025 تک آزاد نہیں کیا گیا تو، عالم عرب جہنم بننے کے لئے تیار رہیں!
گویا فلسطینی حماس مجاہدین اور انکے حربی ساتھی و مددگار یمنی حوتی مجاہدین کے ہاتھوں سابقہ 16 ماہی مزاحمتی حرب و جنگ یلغار دوران، شکشت خوردہ صاحب امریکہ، عالمی سطح اپنی غنڈائیت بھرم باقی رکھنے، آخری مرتبہ ہی صحیح، جنگل کے راجہ مانند شیر کی ڈھاڑ مارنے مجبور نظر آرہا ہےصاحب امریکہ میں فلسطینی مزاحمت کار، حماس مجاہدین اور اسکے مزآحمتی حمایتی لبنانی حزب اللہ اور حوتی مجاہدین کو زیر کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی تو وہ کب کا ان مزاحمتی مجاہدوں کو اسرائیلی افواج کے ساتھ مل کر ختم کرچکا ہوتا۔

آمریکی صدر ٹرمپ 4 سال قبل والی، اسکے آگے سرنگوں ہوتی عرب قیادت کے نشے میں، 200 کروڑ عالم اسلام کو،اتنی بڑی دھمکی دے چکا ہے۔حالیہ دنوں غاصب اسرائیلی حکومتی اعلانیہ میں،نشر کردہ تین ہزار سال پرانے، انکے جد امجد حضرت سلیمان علیہ السلام و داؤد علیہ السلام کے حکومت کئے سو سالہ عہد دوران والے، رقبہ ارض پر مشتمل، فلسطینی مکمل سرزمین کے ساتھ ہی ساتھ، آزاد مملکت جارڈن کی بہت بڑی زمین، لبنان و سوریہ شام کی بہت ساری زمین پر مشتمل، اپنے گریٹر اسرائیل کی سرحدین،

مسلمانوں کے متبرک حرمیں شریفین والی آزاد مللکت، مملکت سعودی عرب کی سرحدوں تک اپنی غاصبانہ ظالمانہ سرحدوں کو دکھا چکا ہے۔ سعودی سرحد کے اندر انتہائی متبرک حضرت علی کرم اللہ کے ہاتھوں فتح ہوا یہودیوں کا لاتسخیر قلعہ خیبر، اب بھی کھنڈرات کی شکل موجود، قوم یہود کو انکی 1400 سال قبل والی شکشت فاش جو یاد دلا رہا ہے، وہ فقط مدینہ منورہ سے صرف 60 میل کی دوری پر ہے

اوراس سے پہلے متعدد بار غیر اعلانیہ نشرگریٹر اسرائیل نقشہ میں دکھائے گئے
اس خیبر قلعہ تک اپنی سرحدین کھینچ لائے بغیر یہودیوں کا گریٹر اسرائیل کیسے مکمل ہوسکتا ہے؟ اس خیبر قلعہ کو اپنے گریٹر اسرائیل حکومتی نشر اعلانیہ میں دکھانے کا مطلب عالم اسلام کے دو سو کروڑ مسلم امہ کو، براہ راست للکارنا اور مسلم امہ کے معشیتی طاقت ور ترین مملکت سعودی عربیہ سے پنگا لینے سے،یہودیوں کا احتراز یا سعودی دوست امریکی صدر ٹرمپ سے درپردہ مشورے بعد، خیبر قلعہ اور سعودی سرزمین کو گریٹر اسرائیل سے فلحال شاید ماورا رکھا گیا ہے۔ اب یہ نوجوان عرب قیادت، پہلے کی طرح، اسکےاشاروں پر ناچنے والی یقینا” نہیں ہے۔ اور اب تو عالمی سطح امریکی چودراہٹ کو چیلنج کرنے، روس و چائینا پوری قوت کے ساتھ، نہ صرف خلیج کی کھاڑی میں موجود ہیں،

بالکہ امریکی سامراج کے نرخرے کے پاس پناما اور گرین لینڈ کے پاس بھی موجود ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی حرب سے دور بھاگنے والے ٹرمپ، کناڈا، پناما اور گرین لینڈ پر غاصبانہ قبضے کے چکر میں،فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسکے مزاحمتی سپورٹر حزب اللہ، یمنی حوتی اور ایران و ترکیہ کی بہترین افواج سے دو دو ہاتھ کرتے کرتے، اپنی رہی صحیح ساکھ بھی چین و روس نیز یورپی یونین سے بھڑے، ختم ہوجائیگا،

وہ جو کہتے ہیں نا گیڈر کی موت جب آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے۔ اب تک عالمی یورپی اجتماعی حربی قوت کے ساتھ، افغانستان،عراق و لیبیا کے مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے صاحب آمریکہ نے،پناما،گرین لینڈ اور کینڈا پرغاصبانہ قبضہ جمانے کے چکر میں، اپنے ہی حلیف یورپی یونین کو پہلی مرتبہ للکارا ہے۔کل تک مسلم ممالک افغانستان ،عراق و لیبیا شام تارج کرنے صاحب امریکہ کے حربی شریک کیا اب پناما،گرین لینڈ اور کینڈا کی شمولیت کے ساتھ پچاس سال قبل والے یوایس ایس آر کی طرح لاتسخیر یو ایس اے کی تعمیر نؤکے چکر میں، وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْماكِرِينَ قول خدا وندی کے مصداق آپس ہی میں فرنگی مسیحی بھڑتے ہوئے،اپنی قوت و ہئیت کھودیں گے۔وما التوفیق الا باللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں