fs media network latest urdu news international news pakistan news FS Media Network 105

شاہی شادی: تھریسا مے، ٹرمپ اور اوباما مہمانوں میں شامل نہیں

شاہی شادی: تھریسا مے، ٹرمپ اور اوباما مہمانوں میں شامل نہیں

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کو برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی ماڈل میگھن مارکلے کی شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی میں زیادہ تر غیر سیاسی افراد کو مدعو کیا ہے جس کی سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ شہزادہ ہیری برطانوی تخت پر براجمان ہونے کے امیدواروں میں پانچویں نمبر پر ہیں اور مستقبل قریب میں عالمی سیاسی شخصیات سے ان کا واسطہ پڑنے کا امکان نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی شادی کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما و دیگر عالمی رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

شاہی خاندان نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے مہمانوں کی باضابطہ فہرست بھی جاری نہیں کی ہے البتہ یہ اطلاعات ہیں کہ 19 مئی کو ونڈسر کیسل میں ہونے والی شادی کی تقریب میں تقریباً 1200 افراد شرکت کریں گے جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلقات رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

latest urdu news fs media network latest urdu news pakistan news

خیال رہے کہ 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگھن مارکلے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اور ان کی منگنی کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں، گزشتہ برس نومبر میں دونوں کی منگنی کی تصدیق کی گئی تھی۔

بعد ازاں دسمبر میں شاہی محل ‘کینسنگٹن پیلس’ کے آفیشل ٹوئٹر سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی کی تقریب 19 مئی 2018 کو برطانیہ کے ونڈسر محل میں منعقد ہوگی۔

شاہی شادی: تھریسا مے، ٹرمپ اور اوباما مہمانوں میں شامل نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں