95

شام پر حملہ بہت جلد یا دیر سے بھی ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شام پر حملہ بہت جلد بھی ہو سکتا ہے اور اس میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وہ مختلف ملکی و بین الاقوامی معاملات پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز روسی سفیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کو خبردار کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار رہے، کیونکہ میزائل آ رہے ہیں، جدید، عمدہ اور اسمارٹ۔
اور اب امریکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’کبھی نہیں کہا کہ کب شام پر حملہ کیا جائے گا، یہ بہت جلدی بھی ہو سکتا ہے اور دیر سے بھی ہو سکتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میری انتظامیہ نے خطے سے داعش کو ختم کرنے کے لیے ہر معاملے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تو اس پر ’شکریہ امریکہ‘ کدھر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں