shaban in pakistan 183

چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

کراچی: ملک کے کسی بھی حصے میں شعبان کا چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد یکم شعبان المعظم 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

اجلاس میں ملک کے کسی بھی حصے سے شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شعبان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم شعبان المعظم 1439 ہجری 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

دوسری جانب شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوا جہاں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں