نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا، چیئرمین احتساب بیورو 121

نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا، چیئرمین احتساب بیورو

نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا، چیئرمین احتساب بیورو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ الیکشن ہونے یا نا ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد بھی جوابدہ ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اگر کبھی کسی کیس میں ثابت ہوجائے کہ نیب نے انتقامی کارروائی کی ہے تو اس کی خود ذمہ داری قبول کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اگر مجھے کوئی برا کہے تو کبھی بُرا نہیں مناؤں گا تاہم اگر کوئی ادارے کو برا کہے تو بطور نیب کے سربراہ اپنے ادارے کا دفاع کروں گا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے حجم کی بات بہت آگے نکل گئی ہے، کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی ہوئی، کوئی ملازمت سے فارغ ہوا اور کچھ  گرفتار ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں