ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق 141

ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق

ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا گیا ہے لہٰذا ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام اور پتا بتادیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ خسارہ اور کرپشن دو الگ چیزیں ہیں، ریلوے کی تمام برانچ لائنیں نقصان پرچلتی ہیں، اگر نقصان والے سیکشن بند کردیں تو ریلوے کا آدھا خسارہ کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ادارے کو نجکاری سے بچایا جائے، ہم ڈیڑھ سو سال پرانا ریلوے سسٹم لےکر چل رہے ہیں، ریلوے کو بہت بہتر کرنے کے لیے 20 سے 25 ارب ڈالرز درکار ہیں، ریلویزکے لیے بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہرسال حکومت پنشن بڑھاتی ہےجس کا بوجھ ادارے پر پڑتا ہے، آنے والی حکومتیں ریلوے میں آمدنی بڑھانے کی کوشش کریں۔

سعد رفیق نےکہا کہ کیا پاکستان میں سارے سول سرونٹس اور سیاستدان چورہیں؟ اب تو میں جیل ہی جاؤں گا، ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا گیا ہے، ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام اور پتا بتادیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ سب اسٹیک ہولڈرز الیکشن کروانا چاہتے ہیں، اداروں یا سیاسی جماعتوں میں موجود لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں، ہماری سیاست سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، اس لڑائی میں کوئی نہیں جیت سکتا، عمران خان اس لڑائی میں نہیں جیتیں گے، وہ بھی شکست خوردہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں