ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی اراکین کی چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل 129

ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی اراکین کی چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل

ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی اراکین کی چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل

شہرام:ووٹ بیچنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے 20 اراکین کو سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ان ارکان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتےہوئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

پیر کے روز شہرام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ان اراکین نے اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے از خود نوٹس لینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کردی۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہناتھاکہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہمیں بھی جانچیں اور الزام لگانے والوں کو بھی جانچیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں