ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پھیل چکا، اب یہ معاملہ نہیں رکے گا: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف 133

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پھیل چکا، اب یہ معاملہ نہیں رکے گا: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پھیل چکا، اب یہ معاملہ نہیں رکے گا: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ گاؤں گاؤں پھیل چکا ہے اور اب یہ معاملہ نہیں رکے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ’یہ اکیسویں صدی ہے، اب آزادی اظہار کو دبایا نہیں جاسکتا اور کسی کی زبان بندی نہیں کی جاسکتی، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کیا جاسکتا ہے تو یہ ایسا ہی ہےکہ کبوتر اپنی آنکھوں کو بند کرلے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گاؤں گاؤں پھیل چکا ہے، اب یہ معاملہ نہیں رکے گا‘۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ’اس طرح سے معاملہ نہیں چلے گا، قوم حساب مانگ رہی ہے اور مانگے گی، آپ جو مرضی کرلیں اور کہہ دیں، پھر یہ توقع کریں کہ دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آئے گا، جواب آئے گا، صرف نوازشریف سے نہیں آئے گا بلکہ ملک کے 22 کروڑ عوام کی طرف سے آئے گا، جو اب کسی طور پر اس قسم کی پابندیوں کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔

(ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ ’بیوروکریسی، سیاستدانوں، وزیراعلیٰ اور کابینہ کا کام انہیں کرنے دیں، ان کے کاموں میں دخل دینے کی بجائے اپنا کام کریں‘۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ’کیا پاکستان کے محروم لوگوں کو انصاف مل رہاہے، کس طرح سے لوگ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے، وہ مقدمہ لڑنے کے لیے جائیدادیں بیچ دیتے ہیں کیا ان کی داد رسی ہورہی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ کے پاس کوئی شکایت آتی ہے تو اس کا نوٹس لیں اگر کوئی فریاد لے کر آتا ہے اس کا نوٹس لیں، آپ خود کیسے جاسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں