ہماری پارٹی کا مقصد پاکستان کی بقا ء، سالمیت اور ترقی ہے- صدر محبوب اللہ جان پاکستان مسلم خیبر پختونخوا 139

ہماری پارٹی کا مقصد پاکستان کی بقا ء، سالمیت اور ترقی ہے- صدر محبوب اللہ جان پاکستان مسلم خیبر پختونخوا

ہماری پارٹی کا مقصد پاکستان کی بقا ء، سالمیت اور ترقی ہے- صدر محبوب اللہ جان پاکستان مسلم خیبر پختونخوا

اسلام آباد(فائزہ شاہ چیف رپورٹرنیوزواچ)پاکستان تحریک انصاف نے احتساب اور میر ٹ کے نام ووٹ لیکر خود میر ٹ کی دھجیاں اڑا دی

 عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈ نگ کے الزام میں 20ایم پی ایز کو نکالا۔ان کا کہناتھاکہ الزام لگانا آسان مگر ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے

بغیر کسی تصدیق کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پرعمران خان نے فیصلہ صادر کیا

احتساب کمیشن کے بنانے پر 700ملین کا خرچہ کیا گیالیکن پانچ سالوں میں کمیشن کی کارگردگی صفررہی عمران خان اور ان کی مخصو ص ٹولے کی ناقص پالیسیوں اور رویوں کی وجہ سے پارٹی چھوڑنی پڑی۔بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

پاکستان مسلم خیبر پختونخوا کے صدر محبوب اللہ جان، ایم پی اے جاوید نسیم اور ایم پی اے وجیہہ الزمان نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ جانا چاہتے تھے لیکن ان کے رویے اور پالیسیوں کیوجہ سے پارٹی چھوڑ دی

عمران خان کو عزت کی ٹوپی خیبر پختونخوا کے عوام نے پہنائی لیکن سینیٹ کے چیئرمین کاانتخاب دوسرے صوبے سے کیا۔کے پی کے میں کرپشن کا بازار گرم، احتساب اور میر ٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

کے پی کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔سابق وزیر اعظم اور ان کی جماعت اپنی سیاسی اعمال کی وجہ سے دیوار کی ساتھ لگے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے نقصان نوازشریف نے پہنچایا ہے

 محمودخان اچکزئی خود حکومت میں لیکن ریاست کے خلاف محاذآرائی کررہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ عمران کی طرف سے لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پشاور کے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ کا دورہ کیا اورکہاکہ پی ٹی آئی کی تبدیلی نظر نہیں آئی

پاکستان مسلم لیگ کے پی کے صدرنے کہا کہ صوبائی حکومت ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں پید کرسکی۔پاکستا ن مسلم لیگ ملک ناانصافیوں کے خلاف ڈھال ثابت ہوگی ور پاکستا ن کی بقاء، سالمیت اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں