احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نعیم الحق 109

احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نعیم الحق

احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکمت عملی ہے کہ عدلیہ پر تنقید اور خود پر لگے الزامات پر پردہ ڈالے، ن لیگ نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی، قومی دولت چوری کی اور اثاثے بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کا وقت قریب آنے پر ن لیگ کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے اور ن لیگ کے عدلیہ پر حملے بڑھتے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت کو شاباش نہیں دے سکتے تو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں، ہماری بھی عزت اور وقار ہے کسی کو یہ حق نہیں کہ دوسروں پر الزامات لگائے

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تقرری میں سفارش کا الزام لگادیا گیا، ہم عدالت کا حترام کرتے ہیں، خدا کے لیے اسے متنازع نہ بنائیں، اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو چارج شیٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں