خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا 158

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ آج دن 2 بجے سنائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہیں تو کرادیں۔

اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے انٹرنیشنل میکینکل اینڈ الیکٹریکل کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مؤکل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں
عدالت نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے لیے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ دن 2 بجے سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں