131

اباسین فاؤنڈیشن یو کے“کے عہدیداروں کی نیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں پریس کانفر نس

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی چیف رپورٹر نیوز واچ)غیر تنظیمیں ”اباسین فاؤنڈیشن پاکستان اور اباسین فاؤنڈیشن یو کے“کے عہدیداروں نے کہا ہے

کہ ہمارا مقصد خیبرپختونخواسمیت فاٹا میں صحت، تعلیم، ریلیف پراجیکٹس اور وہاں کے مسائل پر ریسر چ کرنا ہے

۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کا خوبصور ت ترین اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہیں۔23رکنی وفد جس میں برطانیہ، پاکستان اور بھارت کے سیاح شامل ہیں، سیاح کوہ ہندوکش کے پہاڑیوں کی طرف روانہ ہونگے۔فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 50ہزارپاؤنڈز جمع کردیئے تھے جس سے گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے لئے سکول تعمیر کیا۔سکول میں 400کے قریب طلباء علم حاصل کررہے ہیں۔برطانیہ واپس جا کر پاکستان کا امن پسند چہر ہ اپنے عوام کے سامنے رکھیں گے۔

جمعرات کے روزنیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں پریس کانفر نس کرتے ہوئے غیر تنظیمیں ”اباسین فاؤنڈیشن پاکستان اور اباسین فاؤنڈیشن یو کے“کے عہدیداروں میں چیف ایگزیکٹیوہیلن بینگلی،

پاکستان سے پروفیسرمختیار زمان، بریگیڈیئر(ر)گل زمان، طارق برطانیہ سے، شکیل سلام برطانیہ، عبیداللہ پاکستان،جبین کوثرسمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ صحت اور تعلیم ہمارے ترجیحا ت کا بنیادی حصہ ہے کے پی کے اور فاٹاہمارے پراجیکٹس کا حصہ ہے

،برطانیہ میں تنظیم کے لئے فیڈریزنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ طارق جس کے ماں باپ پاکستان سے تھے پہلی مرتبہ وہ پاکستان ہمارے ساتھ آئے ہیں انہوں نے ایک دن میں 1200پاؤنڈز ایک ہی دن میں تنظیم کے لئے اکٹھے کئے تھے۔

نیک خواہشات اور جذبات کے ساتھ وہا ں کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان دینا کا خوبصورت اور دلکش ملک ہے

بیرونی ممالک میں پاکستا ن کا جو چہرہ پیش کیا جارہا ہے حقیت اس سے کئی زیادہ مختلف ہیں

پاکستان کے عوام محبت اور مہمان نوازی کرنے والے لوگ ہیں۔ پاکستان کی دلکش اور خوبصورتی دیکھنے کے لئے گلگت کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔

جہاں پر 10دن گزانے کے بعد برطانیہ روانہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں