پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے 164

پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے 

لاہور: مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے کل ہونےوالے جلسے کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں۔

جلسہ گاہ میں لگانے کےلیے کرسیاں پہنچای دی گئی ہیں جب کہ پارٹی قائدین کے خطاب کے لیے اسٹیج بھی تیار کیا جارہا ہے۔

پارٹی ترانے بھی تیار

تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کے لیے چار ترانے بھی تیار کرلیے ہیں جن میں ایک ترانہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بول عثمان ڈار نے لکھے ہیں جب کہ ترانے میں کرپشن اور اقامے کا ذکر بھی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بائیس گھنٹوں میں ترانے کی کمپوزنگ اور ریکارڈنگ مکمل کی گئی، نیا ترانہ عمران خان اور کارکنوں کے لیے یوم تاسیس کا تحفہ ہے۔

ایک اور ترانہ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی طرف سے تیار کروایا گیا۔یہ نغمہ برطانوی بھنگڑا سنگر عفی خان نے پنجابی زبان میں گایا ہے۔

عمران خان لاہور پہنچ گئے

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کےہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان شادی کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ کے ہمراہ لاہور آئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ائیرپورٹ سے ڈیفنس پہنچے جہاں ان کی اہلیہ نے ایک عزیز کے گھر میں قیام کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کسی سیاسی سرگرمی یا پبلک میٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گی۔

سیکیورٹی پلان مرتب

علاوہ ازیں لاہور پولیس کے مطابق گریٹراقبال پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ 

ایس پی سٹی علی رضا کا کہنا ہےکہ شرکا کو تین مقامات پر چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی جائے گی، میٹیل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ کے چاروں طرف اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کیے جارہے ہیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق جلسہ گاہ میں داخلے کے پانچ راستے رکھے گئے ہیں، وی وی آئی پیز، مردوں اور خواتین کو علیحدہ علیحدہ راستوں سے گزارا جائے گا، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلسہ گاہ اور اس کے راستوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی، اس مقصد کے لیے خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے 2 ایس پی، 12 ڈی ایس پی اور7 100 سے زائدوارڈنز کو جلسہ گاہ کے چاروں اطراف راستوں پرتعینات کیا جائے گا۔

 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں