کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھرجانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی اور وہاں موجود 20 میں سے 6 کان کن جاں بحق و دیگر محصور ہوگئے۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ کان میں پھنسے 6 کان کن دم توڑ گئے ہیں اور ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ متاثرہ کان میں اب بھی 11 کان کن پھنسےہوئےہیں جنہیں بحفاظت نکالنے کیلئے ریکسیو آپریشن جاری ہے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ مارواڑ میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ کان میں ابھی تک 11 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔
“کوئٹہ میں کوئلے کی کان منہدم، 6 کان کن جاں بحق ہوگئے” ایک تبصرہ