پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے
Strongly condemn the attack on PTI workers by PPP at our jalsagah camp in Karachi yesterday. Sindh govt must take action against those who used violence against our workers. Strong arm tactics by PPP reflects their fear of PTI's rising popularity in Sindh.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2018
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے 12 مئی کو گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے گراؤنڈ میں کیمپ لگایا گیا جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گراؤنڈ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
گزشتہ شام اچانک دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ مشتعل افراد نے سڑک پر کھڑی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔
دونوں جماعتوں کے تصادم کے بعد آج صورتحال معمول پر آگئی جب کہ پولیس اور رینجرز نے حکیم سعید گراؤنڈ سے دونوں جماعتوں کے کیمپ ہٹادیئے