پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت سیاست نہیں قبضہ گروپ بناہواہے۔امیر علی 148

پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت سیاست نہیں قبضہ گروپ بناہواہے۔امیر علی

پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت سیاست نہیں قبضہ گروپ بناہواہے۔امیر علی

پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت قبضہ گروپ بناہواہے، سیاست نہیں سندھ کے مظلوم عوام کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں،سرکاری کاغذات اور ثبوت موجود ہونے کے باوجود سابق صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ ڈاہری، ایڈیشنل کمشنر طارق سولنگی نے ان کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے

اسلام آباد(رپورٹ فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ)صوبہ سندھ ضلع نواب شاہ کے رہائشی امیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت قبضہ گروپ بناہواہے، سیاست نہیں سندھ کے مظلوم عوام کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ساری سرکاری کاغذات اور ثبوت موجو د ہونے کے باوجود سابق صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ ڈاہری، ایڈیشنل کمشنر طارق سولنگی جو کہ صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن النجار کا بھائی ہے نے ان کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہےاسماعیل ڈاہر ی اور ان کی پوری برادری کو سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی بھرپور پشت پناہی حاصل ہے۔

صوبہ سندھ ضلع نواب شاہ کے رہائشی امیر علی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس
صوبہ سندھ ضلع نواب شاہ کے رہائشی امیر علی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس

ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبہ سندھ ضلع نواب شاہ کے رہائشی امیر علی نے کہا کہ ان کی 35ایکٹر زمین جو کہ دیہہ 70نصرت تعلقہ دوڑ میں واقع ہے زمین کی اصل کاغذات ان کے پاس موجود ہیں لیکن سیاسی اثر وسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسماعیل ڈاہری زمینوں پر ناجائز قبضے کررہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ پولیس کے کہنے پر انہیں ناجائز گرفتار کرلیا گیا۔ بعد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نواب شاہ کے احکامات پر انہیں باعزت بری کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی زمینیں سے محروم کیا جارہاہے

انور مجید، آغاشیر، ضیاء الحسن لنجار، طارق سولنگی، ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے عزیز بلوچ اور اسماعیل ڈاہری پر مشتمل مخصو ص ٹولے نے سند ھ میں ظلم کا با زار گرم کررکھا ہے، سندھ میں مخصوص ٹولے کے 12شوگر ملز ہیں،اپنی مرضی سے ملز چلاتے ہیں،ملزمیں کام کرنے والوں مزدوروں کو پیسے نہیں دیئے جاتے، لوگوں کا معاشی قتل کرکے ان کو کمزور کرکے زمینوں پر قبضے کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بچوں سمیت پناہ لی ہے، انصاف کے حصول کے لئے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سارے ثبوت موجود ہونے کے باوجو د مجھے انصا ف نہیں مل رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں