پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ہاسٹل کی لڑکیوں پر برہم 108

پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ہاسٹل کی لڑکیوں پر برہم

پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ہاسٹل کی لڑکیوں پر برہم

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی منہاج القرآن گرلز ہاسٹل کی لڑکیوں کو ڈانٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

لڑکیوں نے بات کرنے کی کوشش کی تو خرم نواز گنڈا پور سختی سے انہیں شٹ اپ کہتے رہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے لڑکیوں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا دوسرا روپ نہیں دیکھا۔

https://www.facebook.com/187180028531816/videos/229350637648088/

اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے رہ نما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی خاتون رکن کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے لیکن ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

خرم نواز گنڈاپور کے مطابق جب لڑکیوں کو منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے انکار کیا اور جو لڑکی زیادہ بدتمیزی کررہی تھی انہوں نے اس کے والد سے بات کرانے کا کہا تاکہ انہیں صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں