تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ 158

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق

ناصر محمود کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کا نام تجویز کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

نامزد نگراں وزیرا علیٰ پنجاب ناصر محمودخان کھوسہ ورلڈبنک کے آلٹرنیٹو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔

ناصر محمود کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، وہ چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان رہ چکے ہیں، ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چھٹےکامن سے ہے۔

ناصر کھوسہ شہباز شریف حکومت میں 2 سال سے زائد چیف سیکرٹری پنجاب رہے، وہ 2013 میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

ناصر کھوسہ نے انگلش لٹریچر، پبلک ایڈمنسٹریشن اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے جبکہ انہوں نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں پنسلوانیا یونیورسٹی سے اسپیشلائزیشن کیا ہے۔

ناصر کھوسہ کے بھائی طارق مسعود کھوسہ ڈی جی ایف آئی اے ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ ان کے دوسرےبھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کےسینئر جج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں