عباسپور میں مطالبات کے ساتھ وکلاء برادری دوسرے روز بھی سراپا احتجاج 566

عباسپور میں مطالبات کے ساتھ وکلاء برادری دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

عباسپور میں مطالبات کے ساتھ وکلاء برادری دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

حکومت وقت ہوش کے ناخن لے عباسپور کی سول سوسائٹی بار ایسوسیشن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ مطالبات پورے ہونے تک بار ایسوسیشن کی کال پر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔چوہدری ثاقب مشتاق صدر کشمیر ہیومین رائٹس فورم پونچھ ڈویژن

عباسپور آزاد کشمیر (رپورٹ:فائزہ شاہ)عباسپور میں عدالت کی بلڈنگ کی جلد تعمیر، ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی سمیت دیگر مطالبات کے ساتھ وکلاء برادری دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہے۔
جہاں ایک طرف تو تھانے کچہری کے معملات سمیت دیگر کیسزز میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وہی دوسری طرف بار ایسوسیشن کے مطالبات بھی غلط نہیں۔آج دو روز گزرنے کے بعد بھی حکومت وقت کے کانوں پر ابھی جوں تک نہیں رینگی۔
اس مسئلے کو صرف بار ایسوسیشن کی حد تک نہ سمجھا جائے۔ عباسپور کے ہر شہری کی ضرورت ہے۔ عباسپور میں ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی وقت کی ضرورت ہے۔ فیملی کیسسز سمیت دیگر بیشمار کیسسز میں عباسپور کے غریب لوگوں کو یہاں سے ہجیرہ اور راولاکوٹ جانا پڑتا ہے۔

حکومت وقت ہوش کے ناخن لےعباسپور کی سول سوسائٹی بار ایسوسیشن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے مطالبات پورے ہونے تک بار ایسوسیشن کی کال پر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔چوہدری ثاقب مشتاق صدر کشمیر ہیومین رائٹس فورم پونچھ ڈویژن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں