135

پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام اور بھارتی پائلٹ کی واپسی کے اقدام پر بھی جارحیت پسند بھارت کی امن دشمن کارروائیاں جاری ہیں جس نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام اور بھارتی پائلٹ کی واپسی کے اقدام پر بھی جارحیت پسند بھارت کی امن دشمن کارروائیاں جاری ہیں جس نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کوٹلی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے رد عمل میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں