ڈھوڈیال ارغوشال کسی پر لاکھوں مالیت سے تعمیر پل کھیتوں کو لگنے والے پانی زمین بوس ھونے کا حدشہ
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈھوڈیال ارغوشال کسی پر لاکھوں مالیت سے تعمیر پل کھیتوں کو لگنے والے پانی سے عنقریب زمین بوس ھونے کا حدشہ ھے۔ اھل محلہ کے مطابق کسی پر پل اھل محلہ کی آمد درفت کی حاطر اشد ضرورت تھا ۔ٹھکیدار نے پل تعمیر کے وقت اونچائی کا حیال نہ رکھا۔پل کی اونچائی زیادہ کر دی۔
جس کے باعث دونوں اطراف برائی کے لاکھوں روپے کے اخراجات پیدا ھو گئے ۔اور مزید فنڈز کی منظوری تک آمد درفت کا راستہ بند ہوگیا ھے۔علاوہ ازیں قریبی کھیتوں کو آنے والا ناکے کا پانی راستے میں بہہ کر جمع ھو رہا ھے۔
جو نئے پل کی دیوار شدید متاثر کر رہا ھے۔جو زیر نظر تصاویر میں واضح نظر آ رہا ھے۔تاھم ادھر اھلیان محلہ نےراستہ بندش پر شدید احتجاج کرتے ھوئے کہا ھے کہ فی الفور پل کے دونوں اطراف برائی کی جائے۔اور پل کو متاثر کرنے والے کھیتوں کے پانی کو روکا جائے۔