138

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، سید فخر امام

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، سید فخر امام

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیر مین سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا بھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرار دادوں پر عمل کروائے۔مودی کی انتہا پسند انہ پالیسیوں نے خطہ کا امن تباہ کرکے رکھ دیا ہے امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے زیر اہتمام ”پوسٹ پلوامہ صورتحال اور مودی کا دوسرا دورے حکومت کے موضوع پر یہاں منعقدہ کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی امور کے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانا جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی انسٹیوٹ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈی کی چیئرپرسن فرحت آصف نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں،کالم نویسوں ،دانشوروںاور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیدفخر اما م نے کشمیر سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا تھا

اور یہ طے پایا تھا کہ ووٹ کے ذریعے کشمیر کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور اقوام متحدہ نے قرار دیا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائیگا کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں ۔کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں ایک بہترین دستاویز ہیں ہم آج بھی ان قراردادوں پر قاہم ہیں ۔جب کہ بھارت مکارانہ چالیں چل رہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے

اور یہ فیصلہ پاکستان ،بھارت اور کشمیریوں نے کرنا ہے ۔اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی قرار داوں پر عملدرآمد کروا کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرے۔ مودی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو لے کر چل رہے ہیں بھارت میں آباد اقلیتوں کے حقوق بری طرح پامال ہورہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زاہد کشمیری شہید کیے گے ہزاروں زخمی ومعذور ہزاروں نے ہجرت کی بھارت کے ظلم وجبر کے باوجود کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں بھارت نے پاکستان کے خلاف پینسٹھ اور اکہتر میں جارحیت کی بھارت ہر موقع پر پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے مذموم حربے استعمال کررہا ہے فخر امام نے کہا کہ اکہتر سال میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو تسلیم کیاہے یہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی بین الا اقوامی محاذ پربڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا

کہ پاکستان جس قدر مضبوط ہوگا اسی قدر کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب آئے گی ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے کشمیر کے کیس کو درست انداز میں عالمی برادری تک پہنچا نا ہے پاک فوج ایمان و جہاد کے جذبے سے سرشار ہے ابھی حال ہی میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہونے والی جارحیت کا پاک فوج نے دندان شکن جواب دے




کرپوری قوم کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے جراتمندانہ ردعمل دیا کشمیری نوجوان برہان وانی کی شہادت نے تحریک کو نیا موڑ دیا ہے کشمیری نوجوان بھارتی ظلم وجبر سہنے کے بعد کسی طور بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے نوجوان بیدار ہوں جدوجہد کوتیز تر کیا جائے ۔کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔
چیئرمین قومی اسمبلی سٹیڈنگ کمیٹی امورخارجہ ملک احسان اللہ ٹوانا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہردور میں کشمیر کو اہمیت دی ہے اور مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان ہر دور میں اپنے اصولی موقف پر قاہم ہے موجودہ حکومت نے پاکستان کے سنیر ترین سیاستدان سید فخر امام کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیر مین بنا کر مسلہ کشمیر کی اہمیت و افادیت کا اظہار کیا ہے کشمیریوں کو طاقت سے زیر نہیں کیا جاسکتا بھارت کی آٹھ لاکھ قابض فوج کشمیریوں کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقو ق کی بدترین پامالی کررہا ہے جسے انسانی حقوق کی

عالمی تنظیموں نے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے منتظمین کو بہترین پروگرام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہمیں بھارت جیسے مکار دشمن کا سامنا ہے جو اپنی مکارانہ چالوں کے ذریعے کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں کبھی کامیان نہیں ہوگا۔ اقوام متحدہ کی کشمیر پر قرار دادیں سب سے بڑا ثبوت اور پاکستان کے اصولی موقف کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہیں نائن الیون کے بعد دنیا کا

نقشہ تبدیل ہوا امریکی قیادت میں نیٹو نے افغانستان پر حملہ کیا پاکستان کی حکومت اور اداروں کی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان مخالف قوتوں کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھا سکیں ہمیں پاک فوج اور اپنے ملکی اداروں پر فخر ہونا چاہیے ۔جن کی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف مذموم عزاہم رکھنے والی قوتوں کو ناکا می کا سامنا کرنا

پڑا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر پر اصولی موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ ہمیں اس اصولی موقف پر قاہم رہنا چاہیے جس طرح بھارت رٹ لگا رہا ہے

کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے اسی طرح ہمیں اپنے اصولی موقف کہ اقوام متحدہ کی قرادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کیا جاے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کسی طرح کے مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کیا جاے پاکستا ن اس اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں ۔
پاکستان کشمیریوں کی پشت پر موجود ہے یہ کشمیریوں کا اللہ کے بعد بڑا سہارا ہے جس کو کشمیری عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کشمیری پاکستان سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں پل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں