عوام کو ایڈوانس مبارکباد افتتاح کی ہیٹرک مکمل ہونیوالی ہے
ٓآزاد کشمیر(رپورٹ:بنارس راجپوت)عوام کو ایڈوانس مبارکباد افتتاح کی ہیٹرک مکمل ہونیوالی ہےآزادی چوک یا برہان وانی شہید چوک کا ایک مرتبہ پھر افتتاح ہو گا،یہ چوک پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے دور میں تعمیر ہوا جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کیا
موجودہ دور حکومت میں اس چوک کو برہان مظفر وانی شہید کے نام سے منسوب کرکے یہاں ایک یادگار کا افتتاح وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اس چوک کا ایک مرتبہ پھر افتتاح کر دیا اس مقام کو میڈیا سے منسلک صحافیوں نے آزادی چوک کانام دیا تھا کیونکہ بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں سب سے زیادہ احتجاجی مظاہرے اس چوک میں ہوئے دریا
بچاو تحریک والوں کا دھرنا بھی اسی مقام پر جاری تھا جسے ختم کرنے کے بعد ہنگامی طور پر اس چوک کی خوبصورتی کیلئے ترقیاتی ادارہ نے کام شروع کیا اور اب اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
ایک اور تختی نصب کرنے کیلئے جگہ بنا دی گئی ہے اس چوک کا افتتاح گزشتہ روز ایک بڑی شخصیت نے دورہ کے دوران کرنا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر افتتاح نہ ہو سکا اب شنید ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اس چوک کا ایک مرتبہ پھر افتتاح کرکے اس چوک کے افتتاحوں کی ہیٹرک مکمل کریں گے