78

میونسپل کمیٹی چک سواری کے ٹھیکہ چونگی پرعدالت العالیہ کی طرف سے حکم امتناعی جاری

میونسپل کمیٹی چک سواری کے ٹھیکہ چونگی پرعدالت العالیہ کی طرف سے حکم امتناعی جاری

چک سواری(رپورٹ:الیاس اعوان)میونسپل کمیٹی چک سواری کے ٹھیکہ چونگی پرعدالت العالیہ کی طرف سے حکم امتناعی جاری،آئندہ سماعت مقدمہ20جولائی مقرر،مدعی مقدمہ کی طرف سے راجہ محمدوسیم یونس ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چک سواری نے

گذشتہ دنوںمالی سال2019-20کے لیے اپنے دائرہ اختیارمیں مختلف ٹھیکہ جات کی بولی کی اورکامیاب بولی دھندگان نے یکم جولائی2019ء سے کام شروع کرناتھامگرٹھیکہ چونگی/ٹول ٹیکس پرسابق ٹھیکیدارراجہ محمدشہزادنے تحفظات واعتراضات کی بناء پرعدالت العالیہ

آزادجموں وکشمیرسے رجوع کیااورمعززعدالت نے گذشتہ روزٹھیکہ چونگی پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تافیصلہ جہاں ہے جیسے ہے کی بنیادپرکام جاری رکھنے کاحکم جاری کیا۔عدالت العالیہ نے مقدمہ کی آئندہ سماعت20جولائی مقررکردی ہے۔مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قانون دان سابق سیکرٹری جنرل آزادجموں وکشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس خان عدالت العالیہ میں پیش ہوئے۔سابق ٹھیکیدارچونگی/ٹول ٹیکس میونسپل کمیٹی چک سواری راجہ محمدشہزادنے اپناموقف دیتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنے ذمہ تمام واجب الادارقم مع ٹیکس داخل خزانہ سرکارکی مگرمیونسپل کمیٹی چک سواری کے آفیسران نے مئی کے مہینے میں پانچ فیصدمزیدٹیکس اداکرنے کانوٹس جاری کردیا۔ٹھیکہ کے اختتام سے صرف ایک ماہ قبل پانچ فیصدٹیکس جمع کرانے کانوٹس جاری کرناسمجھ سے بالاتراورصریحاًزیادتی ہے اوریہی پانچ فیصدٹیکس ادانہ ہونے کی وجہ سے مجھے مالی سال2019-20کے ٹھیکہ میں شامل بھی نہ کیاگیاجس سے مجھے ناقابل تلافی نقصان پہنچے کااندیشہ ہے اس لیے معززعدالت سے انصاف کے حصول کے لیے رجوع کیاہے۔اب معززعدالت کے حکم کے مطابق تاحکم ثانی سابق ٹھیکیدارہی میونسپل کمیٹی چک سواری کی حدودمیں چونگی وصول کرے گااورامکان ظاہرکیاجارہاہے کہ ٹھیکہ چونگی/ٹول ٹیکس کی دوبارہ بولی بھی کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں