106

چک سواری کی دھرتی کااعزاز،2019ء برائے میٹرک کے نتائج کااعلان

چک سواری کی دھرتی کااعزاز،2019ء برائے میٹرک کے نتائج کااعلان

چک سواری(رپورٹ:الیاس اعوان)مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماوامیدواراسمبلی حلقہ کھڑی شریف راجہ نویداخترگوگانے کہاکہ آزادکشمیرمیں احتساب ناگزیرہے ۔ آزادکشمیرمیں کرپشن لوٹ مارعروج پرہے




۔کل کے ککھ پتی آج لکھ پتی بن چکے ہیں ۔محکمہ مال نے کرپشن میں دوسرے محکموں کوبہت پیچھے چھوڑدیاہے ۔آزادکشمیرمیں احتساب بیوروکامستقل چیئرمین تعینات نہ ہوناافسوسناک ہے ۔آزادکشمیرمیں احتساب کی باتیں صرف زبانی کلامی ہیں ۔




آزادکشمیرمیں شفاف غیرجانبدارانہ احتساب ہوتوبڑے بڑے نام سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔ وزیراعظم آزادکشمیراحتساب بیورومیں چیئرمین تعینات کریں اوراحتساب بیوروکوفعال بنایاجائے ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے دورہ چکسواری میں اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔




راجہ نویداخترگوگانے کہاکہ میں نے کبھی کرپشن کی اورنہ ہی کسی کرپٹ کاساتھ دیا۔ڈٹ کرحق سچ کی بات کرتاہوں ۔انھوں نے کہاکہ ضلع میرپورکے وسائل کوبے دری سے لوٹاجارہاہے




۔ضلع میرپورکی خوشحالی تارکین وطن کی مرہون منت ہے ۔کرپشن رشوت ستانی عدم تحفظ کے باعث تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری سے گبھراتے ہیں ۔حکمران بیرونی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں اگرتارکین وطن کوتحفظ فراہم کیاجائے تواپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیارہیں ۔ ملک میں معاشی انقلاب آجائے گا۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں