حویلی آذاد کشمیر محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی
آزاد کشمیر (رپورٹ:ذوالقرنین حیدر)حویلی آذاد کشمیر محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی ایک اور گاڑی لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سٹی تھانہ فاروڈ کہوٹہ میں بند کر دی گی ڈی ایف او ساجد ندیم رنج آفیسر امتیاز غنی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کرلیا
.
دو روز قبل بھی ایک گاڑی کو لکڑی سمگل کے کیس میں میں سٹی تھانہ فاروڈ کہوٹہ میں بند کرکے کے ٹمبر مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی تھی. اگر محکمہ جنگلات نے ٹمبر مافیا کے خلاف اسی طرح کاروائی کی
تو یقینا غیر قانونی جنگلات کی کٹائی کو روکا جا سکتا ہے ڈی ایف او ساجد ندیم اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا.