102

گذشتہ 72 سال سے مسئلہ کشمیر چلتا آ رہا ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل بربریت جاری سید امام فخر

گذشتہ 72 سال سے مسئلہ کشمیر چلتا آ رہا ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل بربریت جاری سید امام فخر

اسلام آباد ۔ (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید امام فخر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 72 سال سے مسئلہ کشمیر چلتا آ رہا ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل بربریت جاری ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرا ہو گا




جب کوئی کشمیری شہید نہ ہوا ہو،جس جذبے اور جرات کے ساتھ کشمیری یہ لڑائی لڑ رہے ہیں بھارت یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ وہ اپنی فوج کشمیر میں بڑھائیں، بھارت نے کشمیر کو وار زون بنا دیا ہے، 35 سال پہلے بھارت میں کانگریس کا زور تھا اور بی جے پی کمزورتھی پر آج اس کے بالکل برعکس بی جے پی کا راج چلتا ہے، اگر بی جے پی کے منشور کو دیکھا جائے




تو اس میں یہ بھی شامل تھا کہ کشمیر میں باہر کے لوگوں کو لایا جائے جو غیر کشمیری ہوں جبکہ بھارتت کے آئین میں ایسا نہیں ہے نہ ہی وہ ایسا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سپر پاور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کی بات گلوبل پر کی، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی اور اس پر بھارتی میڈیا نے بھی خوب تیر برسائے،




صرف ایک شخص خاموش تھا اور وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تھا، جبکہ ٹرمپ نے خود بیان دیا کہ نریندر مودی نے مجھے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے کہا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی اس پیشکش سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے،




نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جاتا رہا ہے،بھارت کی سوچ انصاف پسندی کی نہیں ہے وہ طاقت پر یقین رکھتا ہے، بھارت میں اٹھارہ حریت رہنماؤں کو قید کر کے رکھا ہوا ہے، اقوام متحدہ بھی کشمیر کی متنازع حیثیت کو تسلیم کر چکی ہے، انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے




بعد تحریک آزادی کو تقویت ملی ہے اور کشمیریوں کی قربانیوں کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی، آج کشمیر کا بچہ بچہ بھارت کے مظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی پیشکش سے یہ چابت ہو گیا کہ مسئلہ کشمیر بین الا قوامی سطح کا مسئلہ ہے اور یہ موقع ہمارے لئے سنہری ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں