79

ایل او سی گولہ باری۔لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے مختلف دیہاتوں میں بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ

ایل او سی گولہ باری۔لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے مختلف دیہاتوں میں بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ

آزاد کشمیر(رپورٹ:بنارس راجپوت)ایل او سی گولہ باری۔لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے مختلف دیہاتوں میں بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔جس کے نتیجے میں ایک 45 سالہ شہری شہید




جبکہ 16 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ نکیال سیکٹر کےسرحدی گاوں بالا کوٹ میں بھارتی فوج نے ٹارگٹڈ فائر سے ملک عبدالغنی ولد لعل دین عمر 45 سال کو نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر شہید ہو گئے

۔جبکہ ایک 16 سالہ بچی عشرت نسیم گولے کے ٹکڑے لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔




بھارت نے اچانک سرحدی علاقوں میں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سول آبادی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔




پاک فوج نے بھی موثر جوابی کارروائی کر رہی ہے۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں