Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے ہندوستاتی حکومت کے اعلان کو مسترد کرتی ہے سردار عتیق احمد خان

کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے ہندوستاتی حکومت کے اعلان کو مسترد کرتی ہے سردار عتیق احمد خان

کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے ہندوستاتی حکومت کے اعلان کو مسترد کرتی ہے سردار عتیق احمد خان

آزاد کشمیر(رپورٹ:ذوالقرنین حیدر )آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کیطرف سے کشمیر سے آرٹیکل 370کے خاتمے کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام عالم اس کا فوری طور پر نوٹس لے۔ کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے ہندوستاتی حکومت کے اعلان کو مسترد کرتی ہے۔




انہوں نے کہ ہندوستان کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے میں ناکامی پر حواس باختہ ہو چکا ہے اب وہ کشمیر میں آبادی کا تناسب اور انتظامی تقسیم کر کے اپنی گرفت قائم رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو ایل او سی پر مصروف رکھ کر مقبوضہ وادی میں تباہی اور بربادی کی داستان رقم کرنا چاہتا ہے سردار عتیق احمد خان نے کہ ہے کہ ہندوستان سیاسی اور داخلی محاذپر ناکامی کے




بعد کشمیر کے حالات1947کی پوزیشن میں لے آیا ہے مودی کشمیر میں گجرات طرز کی دہشت گردی کرنا چاہتا ہے،سرداد عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان فوری حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملیں سفارتی محاذ پر جاریانہ دفائی صفارتی مہم شروع کی جائے یورپی یونین فرقین محاذ،او آئی سی،آسیاں اور دیگر متعلقہ فورم سے رابطہ کریں۔ دنیا بھر میں وفد




بھیجے جائیں جس میں حریت لیڈر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر ریاست بھی نمائندی کریں انھوں نے کہ ہندوستان نے کشمیریوں کے قتل عام کا منصوبہ بنایا ہے۔پاکستان کشمیریوں کے دفاع کیلئے اپنی حکمت عملی ہنگامی بنیادوں پر ترتیب دے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے




کہ مقبوضہ کشمیر کی فلائی حثیت کے خاتمے کی ناکام کوششوں کے اقدام سے ہندوستان کی حکومت ساری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے ہندوستان حکومت فوج کے ذریعے مضلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی جوا کوشش کر رہا ہے وہ اسے مہنگی پڑے گی۔اقوام عالم موجودہ صورتحال میں ہندوستان کی حکومت اور فوج کو اقوام عالم اندانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے




روکنے میں فوری کردار ادا کرے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کے خاتمے پر نہ صرف کشمیر بلکہ ساری دنیا میں مسلم امہ شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کشمیریوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے جواسے ہر صورت مہنگی پڑے گا۔ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے




اقوام متحدہ کو فوری ہندوستانی حکومت کے ان اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے ہندوستان کے یک طرف اقدامات مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم نہیں کس سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے کشمیریوں کو دبانے کیلئے افواج کی جو اضافی نفریوں کی تعیناتیوں کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے اس کے ردعمل کی ذمہ دار حکومت ہندوستان ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان




حکومت کے رویے سے اسی کارویا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے جو شدید تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر خاص جماعتی اور گروہی اختلافات سے باہر نکل کر نا گفتہ بہہ صورتحال میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے اس ایکٹ کیخلاف بین الاقوامی دنیا میں موثر آوازاٹھانا ہو گی۔




Exit mobile version