Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370اور35 اے کے خاتمے کے خلاف باغ احتجاج

بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370اور35 اے کے خاتمے کے خلاف باغ احتجاج

بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370اور35 اے کے خاتمے کے خلاف باغ احتجاج

باغ آزاد کشمیر (رپورٹ:ذوالقرنین حیدر ) بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370اور35 اے کے خاتمے کے خلاف باغ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی ،ضلعی آفیسران انجمن تاجران ،صحا فی ،وکلاء شہریان ،سول سوساءٹی اوروتمام




سیاسی، مذہبی جماعتوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ مہاجرین جموں وکشمیر وتمام فلاحی تنظیمیوں نے بھی تقسیم کشمیرکے خلاف بھرپور احتجاجی نکالی ریلی نور ہوٹل سے شروع ہوئی اس دوران گیارہ بجے تا اہک بجے تک بازار میں مکمل شٹر ڈاون رہا ۔ مظاہرین نے تقسیم کشمیر کی شازشوں کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ تقسیم کاجویار ہے




غدار غدار ہے ۔ ریلی بازار کاچکر لگاتے ہوئے ریلی ایک بڑی جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔ احتجاجی جلسہ کی صدارت حافظ طارق محمود صدر انجمن تاجران باغ نے کی ۔ جبکہ تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں نے بھرپور نمائندگی کی ۔ مقررین نے دوران خطاب کہاکہ ٓارٹیکل 370کے خاتمے سے کشمیرکابھارت سے رشتہ ٹوٹ گیاہے ۔ اس لیے حکومت پاکستان فوری طورپر راجہ فاروق حیدر

متحدہ ریاست جموں وکشمیرکاوزیراعظم تسلیم کرے اوراسے عالم اسلام سے بھی تسلیم کروائیں ۔ مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ ریاست جموں وکشمیر بشمول گلگت بلستسان یک اکائی ہے اس میں کسی بھی علاقہ کو جبریہ کسی کاحصہ نہیں بنایا جاسکتا ۔ اورنہ ہی تقسیم کیاجاسکتاہے ۔ ریاست کے مستقبل کافیصلہ صرف اورصرف آزادنہ استصواب رائے سے ممکن ہے ۔ دوسرا کوئی بھی حل جبریہ تھوپا جاسکتاہے لیکن اسے نافذ نہیں کیاجاسکتا ۔ مقررین نے یہ بھی




مطالبہ کیاکہ بھارت کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرکے حکومت پاکستان اس فیصلہ سے لاتعلقی کا اعلان کرے ۔ اوریہ بھی مطالبہ کیاکہ جہادی تیظمیوں پر سے پابندی ختم کی جائے ۔ مقررین نے دوان خطاب یہ بھی مطالبہ کیاکہ پاکستان اس مسئلہ پراپنی پوزیشن واضع کرئے ۔ ۔ مقررین نے جموں اورلداخ کے کشمیری بھائیوں کویقین دلا یا کہ ہم کہ ہم اپنی جانیں تو دئے دیں گے




لیکن وہاں کے عوام کی مرضی کے خلاف ان پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ ۔ جلسہ سے صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود، اشفاق گردیزی، کامران گردیزی ،راجہ اعجاز خان،ملک آفتاب اعوان




،راجہ سعید انقلابی ،تنویر انور،سردار اشتیاق حسین ،خان عمران خان،جاوید عباسی شاہ داد خان،افتحار زمان،حاجی عبدالحکیم ،طاہر اکبر خان ،عبدالقیوم چغتائی ،تحصیلد ار باغ سید قمر کاظمی ،ریحان ظہور ،عثمان چغتائی،مولانا تیمور ،مولانا عبدالمنان ،افضل کشمیر ی ،چوہدری عبداحد مولانا شفیق ، اوردیگر نے خطاب کیا ۔




Exit mobile version