وزیر اعظم آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول توڑنے کا اعلان کریں چوہدری ثاقب مشتاق
آزاد کشمیر( رپورٹ:الیاس اعوان )وزیر اعظم آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول توڑنے کا اعلان کریں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ کشمیر کی جنگ کو افغانستان طرز پر لڑا جائے۔ بھارتی ظلم و جبر سے کشمیریوں کی تاریخ آزادی کو نہیں دبایا جا سکتا۔ آرٹیکل 35A اور 370 کے خاتمے کو اعلان جنگ سمجھا جائے۔ پاکستان کی صرف مذمت قبول نہیں۔ بھارت کی گھناؤنی سازش کے خلاف عملی اقدامات کرئے۔
ان خیالات کا اظہار کشمیر ہیومین رائٹس فورم کے مرکزی رہنما چوہدری ثاقب مشتاق نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار منافقانہ رہا ہے۔ 41 اسلامی ممالک کی اسلامی فوج نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔
بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔ کشمیریوں کو اپنی جنگ خود لڑنی پڑے گی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ کشمیری رنگ، نسل، ذات، پات، پارٹی، قبیلے سے باہر نکل کر بھارت کے خلاف ایک ہو جائیں۔ 70 سالوں سے آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ شہید ہوئے۔ شہیدوں کی قربانیاں ضیا نہیں جائیں گئی۔ کشمیر کی آزادی تک جہدوجہد رکھیں گئے۔