ویمن یونیورسٹی کشمیر باغ کی طالبات اور اسٹاف کا بھارت کے حالیہ غاصبانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ
آزاد کشمیر(رپورٹ:ذوالقرنین حیدر ) باغ آزاد کشمیرویمن یونیورسٹی باغ آزاد جموں و کشمیر باغ کی طالبات اور اسٹاف کا بھارت کے حالیہ غاصبانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کے بھارت نے کشمیری قوم پر گزشتہ 70 سال سے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور تمام
عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے حریت رہنما رہنماؤں کو نظربند کر کے ظلم وجبر کی ایک نئی مثال قائم کی ہے.اگر اسلامی ممالک اور اقوام عالم نے اس جبر کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو دنیا شام اور
فلسطین کو بھول جائے گی. مظاہرین نے بھارت کے آئین میں سے سیکشن 370 اور 35A کے خاتمہ کو متفقہ طور پہ مسترد کر دیا اور عالمی برادری کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔