Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

باغ آزاد کشمیر ہلڑ سیداں میں ضلع مفتی باغ سید وجاہت حسین شاہ کی زیر صدارت “جہاد کشمیر کانفرنس” کا انعقاد

باغ آزاد کشمیر ہلڑ سیداں میں ضلع مفتی باغ سید وجاہت حسین شاہ کی زیر صدارت "جہاد کشمیر کانفرنس" کا انعقاد

باغ آزاد کشمیر ہلڑ سیداں میں ضلع مفتی باغ سید وجاہت حسین شاہ کی زیر صدارت “جہاد کشمیر کانفرنس” کا انعقاد

آزاد کشمیر (ذوالقرنین حیدر بیورو چیف ) باغ آزاد کشمیر پونچھ کے معروف گاؤں ہلڑ سیداں میں ضلع مفتی باغ سید وجاہت حسین شاہ کی زیر صدارت “جہاد کشمیر کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام برادریوں اور سیاسی جماعتوں سے بالخصوص نوجوان قیادت نے بھرپور شرکت کی. جس میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بربریت کے پیش نظر تمام مسائل کو زیر بہث لایا گیا اور




اجتماعی طور پر جہاد الحق کا علم بلند کیا گیا.یاد رہے ہلڑ سیداں ماضی میں بھی تحریک آزادی کشمیر کے نامور شخصیات کی سر زمین ہے اور تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے. جن میں شہید اول




سید خادم حسین شہید، سید حسن شاہ گردیزی مرحوم. سید قلندر شاہ گردیزی مرحوم. پیر سید صادق حسین شاہ(سوہاوی) مرحوم اور کئی نامور شخصیات شامل ہیں.سابق ایڈمنسٹریٹر




باغ سید عامر خورشید کا کہنا تھا کے ہمارے بزرگوں نے آذادی کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ہم نوجوانون کشمیر کی آزادی کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں.مسلم لیگ ن کے رہنما




سید کامران قلندر کا کہنا ہے کے کشمیری قوم کو اس مشکل حالات میں تمام برادری قبائل اور ہر طرح کے سیاسی تعصب سے باہر نکل کر یک جان ہونے کی ضرورت ہے تاکہ تحریک آزادی کو کو منظم انداز میں منتقی انجام تک پہنچایا جائے.تمام مکاتب فکر کے مقررین نے




حکومت وقت سے یہ مطالبہ کیا ہے کے وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے جہاد کا اعلان کیا جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے. اگر ملکی معیشت خراب ہے تو ہم اس سے بدتر میں گزارہ کریں گے




مگر ہندوستان کے ہاتھوں کشمیری بہنوں اور بھائیوں کا قتل عام برداشت نہیں کر سکتے. بصورت دیگر ہم حکومت اور اداروں سے بے نیاز بغاوت کریں گے اور اعلان جہاد کو عملی شکل دیں گے.




Exit mobile version