Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

آزاد کشمیر( رپورٹ:الیاس اعوان)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیکرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ میں 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نیکرن سیکٹر پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے۔




بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید




آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 3 سال کی بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




یاد رہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔




بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت فوج کی فائرنگ و گولہ باری میں اب تک کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔




Exit mobile version