127

رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم

رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم

آزاد کشمیر(رپورٹ: راجہ سلطان)رحیم کوٹ کھاوڑہ میں “انصاف صحت کارڈ” کی تقسیم وزیراعظم عمران خان کی طرف آزادکشمیر کے باسیوں کے لیے زبردست تحفہ جس کے تحت ہر انصاف صحت کارڈ میں سات لاکھ بیس ہزار تک کے فنڈ مہیا کیے جائیں گےہسپتال داخلے کی صورت تین لاکھ تک کی رقم کا تحفظ مہیا کیا جائے گا۔




رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم   راجہ منصور خان
رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم راجہ منصور خان

حمل و زچگی سمیت دیگر تمام بیماریاں جس میں ہسپتال میں داخلہ ہو سب کو انصاف صحت کارڈ شامل کیا گیا ہے اور اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ امراض قلب ، شوگر، حادثہ جات ، کالا یرقان ، گردوں اور جگر کی بیماریوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں داخلے کے دوران مریض کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی




رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم   راجہ منصور خان
رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم راجہ منصور خان

مریض کو کرائے کی مد میں ایک ہزار کیش اور دوران علاج فوت ہو جانے کی صورت میں مبلغ دس ہزار کیش ادائیگی بھی کی جائے گی۔ خاندان کا میں موجود کسی کی فرد کے نام کے کارڈ سے باقی تمام افراد بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ اہم نوٹ: انصاف ہیلتھ کارڈ ، کامیاب نوجوان پروگرام، بینظیر اِنکم سپورٹ اور دیگر وفاقی پروگرامات کے لیے نیا سروے پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا




رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم   راجہ منصور خان
رحیم کوٹ کھاوڑہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم راجہ منصور خان

جو چار ماہ تک مکمل ہو گا کے تحت تمام مستحق افراد کو ازسرنو ان پروگرامات سے مستفید کرایا جائے گا۔ لہذا جو افراد ابھی ہیلتھ کارڈ سے محروم رہے انکو نئے سروے کے مطابق جلد مہیا کر دیے جائیں۔ راجہ منصور خان




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں